پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل میں مرکزی ملزم کے والد کا کیا کردار تھا؟

راولپنڈی:پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب سے دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آئے ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار لگیں گے، سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر منتقل کی ۔

میڈیا کے مطابق ملزم نے بتایاکہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبرپختونخوا میں ایک قریبی رشتہ دار کے گھر لےگیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پراپرٹی کے تنازعہ پر قتل کے بعد پولینڈ جاکرپناہ اور شہریت لینےکا منصوبہ بنایا تھا جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق عدالت سے ملزم رضوان حبیب کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقتولہ وجیہہ کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے وجیہہ سواتی کی میت امریکا بھیجی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق وجیہہ کے بچوں نے والدہ کی میت پاکستان دفنانے سے منع کر دیا ہے جس کے بعد امریکی سفارت خانےکےحکام میت نیویارک بھیجنےکے انتظامات کر رہے ہیں۔

(90)

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل میں مرکزی ملزم کے والد کا کیا کردار تھا؟

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>