اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں موجود نایاب برفانی چیتے کی ویڈیو شیئرکی ہے۔
گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام پر موجود برفانی چیتے کی ایک نایاب فوٹیج pic.twitter.com/E1SrrQk88m
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 25, 2021
تفصیلات کے مطابق ویڈیو گلگت بلتستان میں خپلو کے مقام کی ہے جس میں نایاب چیتے کو دیکھا جا سکتا ہے۔برفانی چیتا برف سے ڈھکے پہاڑ کی ڈھلان پر موجود ایک بڑی چٹان کے سائے میں کچھ دیر کھڑا نظر آتا ہے اور پھر نیچے کی طرف چلا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نےجب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے تب سے ان کی بہت زیادہ توجہ سیاحت پر مرکوزہے۔دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان کے نہایت خوب صورت شمالی علاقوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ان کی حکومت نے نہ صرف سیاحتی مقامات کو ڈیولپ کیا بلکہ امن و امان کی صورت حال کو بھی بہتر بنایا۔
(53)