راولپنڈی:تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی جواں سالہ کزن کوموت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ صادق آباد کو مریم بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند 12سال قبل فوت ہوگیا تھا، اس کے دوبیٹے اورایک بیٹی ہے بیٹی کانام کائنات زری اور بیٹوں کے نام فیصل اورقیصرہیں ۔
اتوارکی صبح وہ بچوں کے ہمراہ گھرمیں موجودتھی کہ دن دس بجے میرے دیورکابیٹا شہریارہمارے گھر آیا جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا،اس نے آتے ہی میری بیٹی سے تلخ کلامی شروع کردی ،جو میری بیٹی نے اسے برا بھلا کہاتواسی اثناء میں شہریار نے اپنے پسٹل سے سیدھا فائر میری بیٹی پر کیا جو زخمی ہوکر گرگئی اور شہریار موقع سے فرارہوگیا۔
میں اپنی بچی کو رکشہ میں ڈال کر بے نظیر ہسپتال لارہی تھی کہ وہ راستہ میں دم توڑگئی ،شہریارنے میری بیٹی کوقتل کرکے سخت زیادتی کی ہے ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے نعش ورثاکے حوالے کردی ۔
دریں اثناء تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں ٹرین کی ٹکرلگنے سے 16سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا، ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق اتوارکی رات پونے سات بجے کے قریب ریلوے سکیم ون سٹریٹ 2کارہائشی ہمدان محمودرحیم آبادبرج پر ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ اس دوران ٹرین کی زدمیں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
(75)