راولپنڈی:تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں 32سالہ نوجوان نے خودکوفائر مارکر خودکشی کرلی ۔
لین نمبر 2آفیسرکالونی میں رہائش پذیر اورنگزیب نے پولیس کوبتایاکہ اس کابیٹا رضوان بے روزگاری کی وجہ سے تنگ تھا اور گھر والوں سے پیسے مانگ رہاتھا اس دوران رقم نہ ملنے پردل برداشتہ ہوکراس نے خودکوگولی مارکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔
ایس ایچ اونصیرآباد محمد رفیق نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹزرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی گئی ۔
(68)