خونخوار کتا چھوڑ کر گائے کو زخمی کروانے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں: خونخوار کتا چھوڑ کر گائے کو زخمی کروانے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد یاسر نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں اور گھر میں مال مویشی پال رکھے ہیں۔

گزشتہ روز میری گائے جو کہ دودھ دیتی ہے گھر میں بندھی ہوئی تھی اور رسی تڑوا کر باہر نکل گئی جس کی میں نے تلاش کی تو دیکھا کہ میری گائے زخمی حالت میں تھی جس کے تھن اور منہ سے خون نکل رہا تھا مزید گائے کاپورر جسم نیچے والے حصے سے خون بہہ رہا تھا اور جب خون بہنے والے راستے کو دیکھا تو خون کے نشانات محمد صغیر کے گھر تک جارہے تھے۔

میں نے صغیر کے گھر سے اس کی بیوی سے پوچھا تواس نے بتایا کہ ہم لوگوں نے تمہاری گائے کو باندھ کر اپنا خونخوار کتا چھوڑا اور گائے کو زخمی کروا دیا تا کہ تم لوگ اپنے جانوروں کو سنبھال سکو۔

(69)

خونخوار کتا چھوڑ کر گائے کو زخمی کروانے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>