نڑالی ویلفئیر آرگنائزیشن کا راجہ اللہ دتہ کو بہترین میلہ کرانے پر خراج تحسین

دولتالہ/گوجر خان:نڑالی ویلفیئر آرگنائزیشن نے راجہ اللہ دتہ کو بہترین میلہ کرانے پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی،تنظیم کے ممبران قمرالاسلام ملک اسد علی مرزا طارق محمود جرال ملک اشرف اچھو نے راجہ اللہ دتہ کو شیلڈ اور ان کے بیٹوں کے تیراکی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پرجنرل کونسلر ملک خالد سید ثاقب گیلانی راجہ ظفر محمود مرزا عبدالرؤف قمرالاسلام ملک اسد علی مرزا طارق محمود جرال ملک اشرف اچھو اور دیگر معززین علاقہ کے علاوہ مرکزی پریس کلب دولتالہ کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے، نڑالی ویلفئیر آرگنائزیشن کے ممبران باوا قمرالاسلام طارق محمود جرال اور اسد علی مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طور پر فلاح و بہبود کا کام کررہے ہیں لیکن ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں مرکزی پریس کلب دولتالہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

صدر پریس کلب راجہ صدیق کیانی نے کہا کہ آپ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہمارا پریس کلب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، ہمارے پریس کلب میں نڈر و بے باک صحافی ہیں ہماری خدمات ہمہ وقت آپ کے لیے حاضر ہیں جنرل سیکرٹری راجہ اخلاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی لیول پر گھڑ سواری میں راجہ اللہ دتہ کا نام ہے اب اس کے بیٹوں ذیشان اکبر اور فیضان اکبر اپنے گاؤں کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کردیا ہے، یہ اہل علاقہ کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

نڑالی ویلفئیر آرگنائزیشن کے ممبران باوا قمرالاسلام طارق محمود جرال اور اسد علی مرزا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طور پر فلاح و بہبود کا کام کررہے ہیں لیکن ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں مرکزی پریس کلب دولتالہ کے تعاون کی ضرورت ہے، صدر پریس کلب راجہ صدیق کیانی نے کہا کہ آپ کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ہمارا پریس کلب اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، ہمارے پریس کلب میں نڈر و بے باک صحافی ہیں ہماری خدمات ہمہ وقت آپ کے لیے حاضر ہیں۔

(25)

نڑالی ویلفئیر آرگنائزیشن کا راجہ اللہ دتہ کو بہترین میلہ کرانے پر خراج تحسین

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>