آزاد کشمیر سے آنیوالی سوزوکی پک اپ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،سات افراد زخمی

کلر سیداں: آزاد کشمیر سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی پک اپ شاہ خاکی میں موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں بیشتر مسافروں کی ٹانگیں اور بازوفریکچر ہو گئے جبکہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دوایمبولنس گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد شفیق کی ایک ٹانگ اور بازو فریکچر،نظام الدین کا ایک بازو فریکچر اور منہ پر چوٹیں،علم دین کاایک بازو اور کمر،غفور احمد کا ایک بازو اور ٹانگ فریکچر،محمد شوکت،مشتاق اور رحمت بی بی کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں تا ہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

زخمی مسافروں کے مطابق وہ کشمیر سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث شاہ خاکی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

(145)

آزاد کشمیر سے آنیوالی سوزوکی پک اپ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،سات افراد زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>