گوجر خان میں ڈکیتی،کلر سیداں میں سیلولر کمپنی کے ٹاور سے تین بیٹریاں چوری

گوجر خان/کلر سیداں: مسلح گروہ نے مرزا کرامت سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 30ہزار روپے لوٹ لیے۔ واقعہ یو بی ایل بینک کے سامنے جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔

مرزا کرامت کے مطابق گینگ غیر ملکی زبان میں بات کرتا تھا اور وہ سفید رنگ کی گاڑی میں تھے۔ گوجر خان پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ادھر کلر سیداں میں سیلولر کمپنی کے ٹاور سے تین عدد بیٹریاں چوری کر لی گئیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

حمزہ اعوان سکنہ موہڑہ گنگال نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ایک سیلولر کمپنی کے ٹاور میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے۔گزشتہ روز صبح چار بجے کے قریب اپنے گھر میں وضو کرنے کیلئے گیا اور وضو سے فارغ ہو کر جونہی ہی باہر نکلا تو مجھے کال آئی کے سائیڈ ڈاؤن ہو گئی ہے۔

چیک کرنے کیلئے ٹاور پر گیا تو گیٹ کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور تین عدد بیٹریاں جو کہ ویلڈ کی ہوئی تھیں اپنی جگہ سے غائب تھیں،میں نے فوری طور پر ٹاور میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو چار نامعلوم افراد بیٹریاں چوری کر کے اپنی گاڑی میں رکھ کر فرار ہو گئے تھے۔

(50)

گوجر خان میں ڈکیتی،کلر سیداں میں سیلولر کمپنی کے ٹاور سے تین بیٹریاں چوری

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>