باغ:حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر اور آزاد حکومت کےسنیئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ما حولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے تمام عوامل کے تدراک کے لیے متعلقہ ادارے اقدامات کریں،نالہ ماہل پر قائم کریش پلانٹس اور دیگر فضائی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریز کے حوالے سے متعلقہ ادارےفوری طورپر اقدامات اٹھا ئیں۔
فضائی آلودگی کے باعث خطر ناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، ہم نے نالہ ماہل پر چھوٹی جھیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں پر مچھلیوں کی افضائش نسل کے لیےبھی اقدامات کیے جائیں گے۔ جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو روکنے اور مزید پودہ جات لگانے کے لیے بھی محکمہ جنگلات اقدامات اٹھائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے مشکلات کا شکار ہے، ہمیں اپنے قرب و جوار کے ما حول کو صاف ستھرا اور شفاف رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہا کہ پورا آزاد کشمیر بالخصوص ضلع باغ قدرت کا دیا ہوا وہ تحفہ ہے جس کی خوبصورتی اور یہا ں پر موجود سیاحت کے پوٹینشل سے ہم اپنے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کے مواقعے دے سکتے ہیں۔
سنیئر وزیرآزادجموں وکشمیر نےکہا کہ اداروں کو کام کرنا ہو گا اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے،تحریک انصاف کی حکومت اعلانات پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،ضلع باغ کی عوام نے مینڈیٹ سے نوازا ہے ،ہمارا فرض بنتا ہے کہ باغ کے اند ر تعمیر و ترقی کا دور شروع کریں اور روائتی سیاست سے ہٹ کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں۔
(35)