بیرون ملک مقیم پاکستانی شخص کی سیمنٹ نگل کر خودکشی کی کوشش،ڈاکٹروں نے بچا لیا

جدہ:سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا ہے۔

العربیہ کے مطابق پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور سیمنٹ کا لیپ کھا لیا تھا اور اس کے معدے میں سیمنٹ کی تہہ بن گئی تھی۔ شدید درد کے عالم میں اسے علاج کے لیے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا۔

کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے طبی عملے نے غیر ملکی کارکن کے مختلف ایکسرے لیے اور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ تین گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔

میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کر دی۔ سیمنٹ اس کی آنتوں میں جم گیا تھا ۔ اپنی زندگی کے درپے پاکستانی کی عمر تیس برس تک بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور صحت مستحکم ہو رہی ہے۔

(45)

بیرون ملک مقیم پاکستانی شخص کی سیمنٹ نگل کر خودکشی کی کوشش،ڈاکٹروں نے بچا لیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>