دلہن شادی کے جوڑے میں امتحان دینے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

نئی دلی:بھارت میں 21 سالہ دلہن شادی کے روز عروسی جوڑے میں امتحان دینے پہنچ گئی۔

میڈیا کے مطابق ملک بھر میں دیوالی کی طویل چھٹیوں کا اختتام ہوچکا ہے جس کے بعد بہت سے طلبہ کے امتحانات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ میں بھی امتحانات کا انعقاد ہوا تو سوشل ورک میں پانچویں سمیسٹر کی دلہن بنی طالبہ عروسی جوڑے میں ہی امتحان دینے پہنچ گئی۔

شیوانگی بگا ٹھاریا نامی دلہن بیوٹی پارلر سے تیار ہونے کے بعد شادی ہال جانے کی بجائے اپنے ہونے والے شوہر اور اہل خانہ کے ساتھ امتحانی سنٹر پہنچی جہاں پرچے سے فارغ ہونے کے بعد وہ شادی کیلئے گئی۔

دلہن کے مطابق جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو اس وقت تک امتحان کے شیڈول کا اعلان نہیں ہوا تھا جس کی وجہ سے بارات والے دن ہی پرچہ آگیا۔

عروسی جوڑے میں ملبوس دلہن کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نہ صرف دلہن کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں بلکہ اس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

(112)

دلہن شادی کے جوڑے میں امتحان دینے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>