موبائل فون سے تصویر بھیجتے ہوئے آپ کا کونسا ڈیٹا شیئر ہو جاتا ہے،خبر میں جانیے

نیویارک:آپ آئی فون، اینڈرائیڈ فون اور حتیٰ کہ ڈیجیٹل کیمرے سے جو بھی تصویر بناتے ہیں، اس کے ساتھ خودکار طریقے سے آپ کا نجی نوعیت کا ڈیٹا بھی محفوظ ہو جاتا ہے اور جب آپ یہ تصاویر کسی شخص کو بھیجتے ہیں تو آپ کا یہ ڈیٹا بھی اس کے ساتھ ہی چلا جاتا ہے جو غالباً آپ اس شخص کو نہیں دکھانا چاہتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ’میٹا ڈیٹا‘ ہوتا ہے جس میں صارف کی لوکیشن، کام کی جگہ، رہائش کی جگہ، کون کون سی جگہوں پر آپ اکثر جاتے رہتے ہیں وغیرہ جیسی معلومات شامل ہوتی ہیں۔ ڈیوائسز خودکار طریقے سے ان پر بنائی جانے والی تصاویر میں یہ میٹا ڈیٹا شامل کرتی ہیں جس کا مقصد ان تصاویر کو خاص ترتیب سے محفوظ کرنا اور ’میموریز‘ کے طور پر دوبارہ آپ کو دکھانا ہوتا ہے۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز اس میٹا ڈیٹا کو مذکورہ مقاصد کے لیے بروئے کار لاتے ہیں۔ اگر آپ یہ تصاویر اسی طرح اٹھا کر کسی شخص کو میسج کے ذریعے بھیج دیتے ہیں تو آپ کا یہ ڈیٹا بھی اس کے پاس چلا جائے گا لہٰذا صارفین کو چاہیے کہ اپنی کوئی بھی تصویر دوسروں کو بھیجنے سے قبل اس میں سے اپنی لوکیشن کے متعلق معلومات ڈیلیٹ کر دیں۔

آئی فون صارف مطلوبہ تصویر کو اوپر کی طرف سوائپ کریں اور ’ایڈجسٹ‘ کے آپشن میں جا کر ’نو لوکیشن‘ کا آپشن منتخب کریں، اس طرح اس ایک تصویر سے آپ کی لوکیشن کی معلومات ختم ہو جائیں گے جسے اب آپ کسی کو بھیج سکتے ہیں۔ آپ اپنے آئی فون کو مستقل طور پر تصاویر میں لوکیشن کی معلومات محفوظ کرنے سے بھی روک سکتے ہیں۔

اس کے لیے سیٹنگز کی ایپلی کیشن میں جا کر پرائیویسی میں جائیں اور لوکیشن سروسز کو منتخب کریں۔ یہاں نیچے جا کر کیمرا کے آپشن میں جائیںا ور اسے Neverپر کر دیں۔ اب آپ کا آئی فون تصاویر کے ساتھ لوکیشن کی معلومات محفوظ نہیں کرے گا۔ اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین بھی اپنے کیمرے کی ایپلی کیشن کی ’پرمیشنز‘ میں جا کر لوکیشن کی ’پرمیشن‘ بند کر سکتے ہیں۔

(59)

موبائل فون سے تصویر بھیجتے ہوئے آپ کا کونسا ڈیٹا شیئر ہو جاتا ہے،خبر میں جانیے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>