غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں:غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ پنڈی روڈ پر ایک شخص نے غیر قانونی گیس ایجنسی قائم کر رکھی ہے جہاں وہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈال کر سلنڈروں میں سے گیس کی ری فلنگ کر رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور اکرام الحق نامی دکاندار کو رنگے ہاتھوں قابو کر لیا۔

پولیس نے دوران چیکنگ ایک عدد گیس ری فلنگ مشین، دو عدد بڑے سلنڈرز،ایک عدد چھوٹا سلنڈر اور الیکٹرونک کاٹنا بھی قبضہ میں لے لیا۔

(12)

غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>