ڈھاکہ:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میچ میں شاداب خان نے 4اوورز میں 22رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں ۔
ایک وکٹ شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر شاندار ڈائیو مار کر کیچ کرنے کے بعد حاصل کی۔
میچ کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اس کیچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی ایک اور بہترین کوشش سے میچ جیت پائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ایک اور ضروری بات! ابھی بڈھا نہیں ہوا میں ‘۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ میں شاداب خان نے ایک رن آ ئوٹ مس کیا تھا جس پر فیلڈ میں موجود کپتان بابر اعظم نے شاداب خان کو کہا تھا کہ ’بڈھا ہو گیا ہے تو ۔
(93)