سہنسہ:سید علی گیلانی میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،فاتح ٹیم کے اعزاز میں راجہ حفیظ بابر کی طرف سے دعوت

سہنسہ( رپورٹ: راجہ عاصم )ممتاز حریت رہنما سید علی گیلانی کی یاد میں سیدعلی گیلانی میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 16 تا 20 نومبر بمقام گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پلیٹ سیداں میں ہوا ۔

جس میں پاکستان کی 8 ٹیموں سمیت آزاد کشمیر کی ٹیم نے بھی شرکت کی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پنجاب، KPK اور آزاد کشمیر کی ٹیم شامل تھی فائنل میچ پاکستان آئر فورس اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو شاندار مقابلے کے بعد آئر فورس کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کے بعد فاتح ٹیم کے اعزاز میں پاکستان وکشمیر کے مشہور لوک گلوکار راجہ حفیظ بابر نے دیسی بکروں سےایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا ۔

جس میں فاتح ٹیم کے علاوہ دیگر بہت سے افراد بھی شریک ہوئے ،ٹیم کے کوچ محمد سعید اور ثاقب گجر نے شہزاد ہ کشمیر راجہ حفیظ بابر اور اہل علاقہ کی مہمان نوازی کا خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہل کشمیر کی مہمان نوازی ناقابل فراموش ہے وہ اس محبت اور جذبہ خیر سگالی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

(278)

سہنسہ:سید علی گیلانی میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،فاتح ٹیم کے اعزاز میں راجہ حفیظ بابر کی طرف سے دعوت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>