ظلم کی انتہا:لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کرنے والے کشمیری  بھی گرفتار

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں متنازع پولیس چھاپے کے دوران جاں بحق افراد کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کرنے والے افراد کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ورثا نے پولیس سے ان افراد کی لاشیں حوالے کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ ان کی تدفین کر سکیں۔

میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ مسلح پولیس نے سرینگر میں مظاہرے کے مقام کی لائٹیں بند کرنے کے بعد مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور مظاہرین کو گھسیٹ کر پولیس کی گاڑی میں ڈال دیا اور اس دوران مقتولین کے اہل خانہ سخت سردی میں نعرے بازی کرتے رہے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرین میں سے ایک شخص نے پولیس کی بندوق کا رخ اپنے سینے کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے گولی مارو دہشت گردو‘۔

یادرہے کہ سرینگر میں پیر کی رات پولیس کے چھاپے میں دو شہریوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جہاں پولیس کا دعویٰ تھا کہ ان جاں بحق افراد میں حریت پسندوں کے ساتھ ساتھ ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔پولیس کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ یہ افراد پولیس اور حریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران مارے گئے لیکن عینی شاہدین اور مقتولین کے ورثا کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے ان افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

بھارتی حکام نے بعد میں 2020 میں شروع ہونے والی پالیسی کے تحت لاشوں کو ایک دور افتادہ شمال مغربی گاؤں میں خفیہ طور پر دفن کر دیا، 2020 میں اس پالیسی کے آغاز سے اب تک حکام سینکڑوں مبینہ حریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کی لاشیں دور دراز علاقوں میں بے نام و نشان قبروں میں دفن کر چکے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو تدفین کے لیے لاش دینے سے انکار کردیتے ہیں۔

ان شہریوں کے ناموں کی شناخت تاجر محمد الطاف بھٹ اور ڈینٹل سرجن کے ساتھ ساتھ ریئل اسٹیٹ ڈیلر مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کے اہل خانہ نے سری نگر کے ایک علاقے میں جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے نعرے لگائے اور ان میں سے کچھ نے کتابچے اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ بے گناہوں کا قتل اور مظالم بند کرو‘ اور ’ہمیں انصاف چاہیے‘۔تاجر الطاف بھٹ کی ایک رشتے دار صائمہ بھٹ نے کہا کہ انہیں انصاف کی امید بہت کم ہے، انصاف ایک طویل سفر ہے، ہم التجا کرتے ہیں کہ ہمارے پیاروں کی لاشیں واپس کر دی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کم از کم مرنے والوں کا احترام کریں اور ہمیں ان کی باوقار طریقے سے تدفین کی اجازت دیں۔

(33)

ظلم کی انتہا:لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کرنے والے کشمیری بھی گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>