نیویارک: فیس بک پر اگر کوئی آپ کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیتا ہے تو اس کا پتا کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ کیونکہ فیس بک کی طرف سے ان فرینڈ یا بلاک کر دیئے جانے پر صارف کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجا جاتا۔
یہ معلوم کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اگر آپ کو آپ کا کوئی دوست فیس بک پر نظر نہیں آ رہا اور آپ کو لگ رہا ہے کہ اس نے آپ کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیا ہے تو سب سے پہلے اس کی پروفائل یا پیج تلاش کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کی پروفائل ہی بوجوہ بند کر دی گئی ہو۔
اگرآپ کے اس دوست نے آپ کو بلاک کر دیا ہے تو سرچ بار میں اس کا نام لکھ کر تلاش کرنے سے اس کی پروفائل یا پیج آپ کو سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آئے گا۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنی فرینڈز لسٹ میں جا کر اس کی پروفائل تلاش کریں اور اگر نہ ملے تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو بلاک کر چکا ہے۔ آپ فیس بک میسنجر میں اس دوست کا نام سرچ کرکے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ اگر یہاں اس کا نام سرچ کرنے پر اس کا اکاؤنٹ سامنے نہیں آتا تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو بلاک کر چکا ہے۔ میسنجر میں اگر آپ پہلے بھی اس کے ساتھ چیٹنگ کرتے رہے ہیں تو یہاں سے آپ کو اس حوالے سے حتمی طور پر معلوم ہو جائے گا۔
اس کی چیٹنگ والی ویڈیو کھولیں اور دیکھیں کہ کیا آپ اب بھی اسے میسج بھیج سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ یقینا اس کی طرف سے بلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم اگر آپ اب بھی میسج بھیج سکتے ہیں تو اس نے آپ کو بلاک نہیں کیا بلکہ ان فرینڈ کر دیا ہے۔ پرانے میسجز سرچ کرتے ہوئے اگر آپ کو کسی صارف کی پروفائل پکچر پر خاکستری رنگ نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا اکاؤنٹ فیس بک سے ختم کیا جا چکا ہے۔
(43)