تھانہ کلر سیداں پولیس نے موبائل فونز شاپ پر ہونیوالی ڈکیتی  میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا

کلر سیداں:تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل کلر سیداں شہر میں موبائل فونز کی شاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ان کے قبضے سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے تین ملزمان کا تعلق راولپنڈی شہر سے ہے جبکہ ان کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔پولیس کی ملزمان تک رسائی موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 23 نومبر کی شام پانچ سے ساڑھے پانچ بجے کے دوران چوآ روڈ پر واقع ایک موبائل فون شاپ میں تین نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر 17 عدد ڈبہ پیک موبائل فونز اور پونے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی تھی جبکہ دکان میں موجود زین نامی گاہک سے بھی پچاس ہزار روپے کی رقم چھین لی تھی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے تھے۔

مجموعی طور پرنقصان کا اندازہ سات لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔

(182)

تھانہ کلر سیداں پولیس نے موبائل فونز شاپ پر ہونیوالی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>