حاجی راجہ مقصود خان کا سلاؤ میں انتقال،سیاسی،سماجی اور کمیونٹی شخصیات کا اظہار تعزیت

سلاؤ :سلاؤ (برکشائر کاؤنٹی) انگلینڈ یوکے میں مقیم بزرگ شخصیت حاجی راجہ مقصود خان آف بنڈلی کھوئیرٹہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر جن کا گزشتہ دنوں سلاؤ میں رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا تھا۔ انکی نماز جنازہ 9 نومبر 2021 ء کو بعد از نماز مغرب جامع غوثیہ مسجد ڈائمنڈ روڈ، سلاؤ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جن میں سابق مئیر آف سلاؤ شفیق چوہدری، سابق ڈپٹی مئیر آف سلاؤ راجہ محمد عزیز خان، سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ حاجی محمد عارف، راجہ محمد ایوب خان، سابق پیریش کونسلر راجہ امجد خان، راجہ قیصر خان، حاجی راجہ ارشد خان، راجہ محمد ایوب خان سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن، حاجی صابر حسین (کشمیری کڑاہی)، لالہ گلنواز خان، راجہ نوید منگا خان، راجہ محمد شبیر خان ناڑوی، راجہ گلبہار خان، راجہ مظہر خان، راجہ رقیب خان، راجہ بشارت خان، ملک مظہر علی خان، امجد عباسی اور سردار شکیل احمد کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ دس نومبر بروز بدھ کو مرحوم کی تدفین سٹوک روڈ سلاؤ پر واقع قبرستان کی مسلم سیکشن میں ہوئی۔

جبکہ حاجی مقصود مرحوم کے ایصال ثواب، مغفرت اور بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے انکے صاحبزادوں راجہ ضاروب خان اور راجہ عدیل خان سمیت دیگر خاندان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ حاجی مقصود صاحب 12 برس سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ جبکہ اس سے قبل وہ عرصہ دراز تک نیدرلینڈ (ہالینڈ) کے شہر ایمسٹرڈیم میں رہائش پزیر رہے۔ وہ سلاؤ بارو کونسل کے سابق ڈپٹی میئر راجہ محمد عزیز خان کے خالو تھے۔ حاجی مقصود خان (مرحوم) ایک شریف النفس، خوش اخلاق اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جبکہ پس ماندگان کو صبر دے۔ آمین۔

(70)

حاجی راجہ مقصود خان کا سلاؤ میں انتقال،سیاسی،سماجی اور کمیونٹی شخصیات کا اظہار تعزیت

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>