روات: سی پی او اطہر اسماعیل نے تھانہ ویسٹریج کے علاقہ آ ئی جے پی روڈ پر پٹرول پمپ پر جا ئے واردات کا دورہ کیا،ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، ایس پی سی آ ئی اے، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او ویسٹریج بھی ہمراہ تھے۔
ویسٹریج کے علاقہ میں پٹرول پمپ پر واردات کے دوران 2 موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کیشئر اسحٰق زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا۔
ایس پی پوٹھوہار نے رابری معہ قتل کے واقعہ پر اب تک کی تفتیش سے سی پی او اطہر اسماعیل کو آگاہ کیا، سی پی او نے ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
(158)