میٹرواسٹیشن سے مردہ ملنے والی 12 سالہ بچی کی شنا خت ہو گئی

اسلام آباد:تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون میٹرواسٹیشن سے ملنے والی 12 سالہ بچی کی شنا خت ہو گئی ۔

مقتولہ (ص )اپنے والد واجد کے ہمراہ تر لائی میں رہتی تھی ،وقوعہ کی رات وہ اپنے باپ کے ہمراہ گولڑہ شریف دربار گئی ہوئی تھی ،باپ سو کر اٹھا تو وہ اسے نہ ملی ۔

8نومبر کو ہونے والے اس واقعہ کے بارے میں مقتولہ کے باپ نے مقامی پولیس سے اپنی بچی کی گم شدگی کے بارے میں اطلاع تک نہ کی۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شام سوشل میڈیا سے لواحقین کو معلوم ہوا بچی قتل ہو گئی ہے ،والد واجد نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ اتوار کی صبح گولڑہ دربار پر نیند سے اٹھا تو بچی غائب تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے میٹرو اسٹیشن کے واش روم میں پھینکا گیا تھا۔

(140)

میٹرواسٹیشن سے مردہ ملنے والی 12 سالہ بچی کی شنا خت ہو گئی

| News | 0 Comments
About The Author
-