برمنگھم: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے شوہر عاصر ملک نے شادی کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔
عاصر ملک نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ نکاح کے بعد کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کیک کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عاصر ملک نے کہا کہ انہیں ملالہ کی شکل میں سب سے زیادہ مدد کرنے والی دوست ، ایک خوبصورت اور مہربان ساتھی ملی ہے ، وہ اس کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنے کیلئے پرجوش ہیں۔
In Malala, I found the most supportive friend, a beautiful and kind partner — I'm so excited to spend the rest of our life together.
— Asser Malik (@MalikAsser) November 10, 2021
Thank you all for the wishes on our Nikkah. In following our cricket team's tradition, we had to do a victory cake cutting. pic.twitter.com/KSGQOHsY64
انہوں نے نکاح پر مبارکبادیں دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ عاصر ملک نے کیک کاٹنے کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی روایت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسی روایت پر عمل کیا ہے ، کیونکہ گرین شرٹس بھی میچ جیتنے کے بعد کیک کاٹتے ہیں۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی اور عاصر ملک کا گزشتہ روز برمنگھم میں نکاح ہوا تھا۔ ملالہ کے گھر پر ہونے والی تقریب میں دولہا ، دلہن کے اہل خانہ نے ہی شرکت کی۔ یاد رہے کہ عاصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر ہیں۔
(180)