میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں حادثات کا باعث بننے والا سپیڈ بریکر ختم کر دیا گیا

کہوٹہ:میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے باہر مصروف ترین شاہراہ پر بنایا گیا غیر معیاری، انتہائی اونچا اور حادثات کا باعث بننے والا سپیڈ بریکر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کے احکامات پر ختم کر دیا گیا۔

شہریوں اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کی تحریر درخواست پر بنایا گیا انتہائی ضرور ی سپید ڈ بریکر جوکہ دو دن قبل تیار کیا گیا مگر مذکورہ سپیڈ بریکر معیار کے مطابق نہ ہونے اور انتہائی اونچا ہو نے کی وجہ سے حادثات ہونے لگے اور ٹرانسپورٹروں کو نقصان کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے فوری ایکشن لیا۔

دریں اثناء چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی قیادت میں وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، کونسلر قاضی عبدالقیوم،حاجی ملک عبد لراؤف،عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، ایم ذرین شاہ نے ملاقات کی اور بتایا کہ مذکورہ سپیڈ بریکر انتہائی ضروری ہے۔

اسے فوری طور پر معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے تاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے سینکڑوں طلبا ء سٹا ف کے ساتھ ساتھ ملحقہ مصروف ترین شاہراہ پر مسجد، الخدمت فاؤنڈیشن آفس، ٹیوٹا سنٹر جیسے اہم ادارے واقع ہیں جس کی وجہ سے ایسا سپیڈ بریکر بنایاجائے تاکہ حادثات رونما نہ ہوں۔

اس موقع پر چیئر مین اور کونسلروں نے سی ای او کو بتایا کہ مذکورہ سپیڈ بریکر کے لئے تقریباََ دو ماہ قبل پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو تحریر ی درخواست بھی دے رکھی ہے۔ چیف میونسپل آفیسر نے وفد کو یقین دلایا جلد معیاری سپیڈ بریکر بنانے کے لیئے قوائد وضوابط کے تحت کام کیا جائے گا۔

(38)

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں حادثات کا باعث بننے والا سپیڈ بریکر ختم کر دیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>