معروف مذہبی رہنما صوفی مشتاق حسین بولٹن میں انتقال کر گئے

بولٹن:معروف مذہبی رہنما صوفی مشتاق حسین اسلمی 68 سال کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے ہیں۔ صوفی مشتاق حسین اسلمی سینے کے انفیکشن میں مبتلا تھے، وہ 40 سال سے زائد عرصے سے علاقے کے نوجوانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے جانے جاتے تھے۔

انہوں نے ملک بھر میں باقاعدگی سے میٹنگیں کیں، اپنی مذہبی تعلیمات کا اشتراک کیا اور انہیں بہتر زندگی گزارنے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ انضمام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اسلمیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آرگنائزر طاس حسین نے کہا وہ بہت ہی عاجز اور فیاض آدمی تھے۔ میرے خیال میں بولٹن کمیونٹی کے نوجوان ان کی بہت کمی محسوس کریں گے کیونکہ وہ ان کے لیے ایک باپ کی شخصیت تھے۔

ان کی موت سے بہت سے لوگوں کو صدمہ پہنچا ہے اور سوشل میڈیا پر خراج تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔

(40)

معروف مذہبی رہنما صوفی مشتاق حسین بولٹن میں انتقال کر گئے

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>