یو اے ای سمیت دیگر ملکوں کے فضائی کرایوں میں اضافے کردیا گیا

اسلام آباد:صوبائی دارالحکومت لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول اور لندن کے فضائی کرایوں میں دو سے تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، ائیربلیو، سیرین ائیر کی لاہور سے یو ای اے جانے کیلئے15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے سےتجاوز کر گیا ہے۔

لاہور سے لندن کا کرایہ پہلے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، اب تین سے ساڑھے تین لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی، ابو ظہبی کا کرایہ 50ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہو گیا۔

(98)

یو اے ای سمیت دیگر ملکوں کے فضائی کرایوں میں اضافے کردیا گیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>