اونچی آواز میں موبائل فون پر بات کرنے پر جھگڑا،ملزم نے گولی چلا دی

کلرسیداں :اونچی آواز میں موبائل فون پر بات کرنے سے منع کر نے پر مشتعل ہو کر گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وقار علی سکنہ بسنتہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ہائی ایس گاڑی چلاتا ہوں۔ گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے کے قریب میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے باہر روڈ پر آیا اور فون سن رہا تھا کہ اسی دوران محمد نثار آ گیا ۔

اس نے مجھے کہا کہ تم اونچی آواز سے فون پر کیوں بات کر رہے ہوتو میں نے اسے بتایا کہ میں اونچی آواز میں بات نہیں کر رہا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اپنی ڈب سے پسٹل 30 نکال کر مجھے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو مجھے دائیں ران پر لگا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور مجھے گرے ہوئے پر لاتوں مکوں سے دھنائی شروع کر دی۔

(78)

اونچی آواز میں موبائل فون پر بات کرنے پر جھگڑا،ملزم نے گولی چلا دی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>