بیول/گوجر خان:موضع سنگنی میں بھتیجے نے چھریوں کے وار سے چچی،اس کے بیٹے اور بیٹیوں کو شدید زخمی کر دیا۔تمام زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زبیر نامی نوجوان نے اپنے چچا لیاقت کی بیوی،لیاقت کی بیٹی اور بیٹے کو صبح صبح تنازعہ کی وجہ سے چھریوں کے پہ در پہ وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
تمام مضروب کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔
زبیر نے اس سے قبل بھی اپنے ماموں اور اس کے بیٹے کو گزشتہ سال گولیاں ماری تھیں۔
(89)