کہوٹہ :کہوٹہ کے عوام کے لیے خوشخبری گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج کہوٹہ کو گریجویٹ کالج کا درجہ دے دیا گیا نوٹیفکیشن جاری۔پرنسپل ایسو سی ایٹ کالج پروفیسر شبیر راجہ کی انتھک محنت ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی کی خصوصی کاوش سے کالج کو گریجویٹ کا درجہ دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چند کالجز میں کہوٹہ کے کالج کا بھی شمار ہو گیا اب طالب علم ایف ایس سی داخلہ لیکرایم ایس سی تک مستفید ہو سکیں گے 4 سالہ کورس جس میں بی ایس ریاضی کی کلاسسز ہوا کریں گی۔
پرنسپل کالج پروفیسر شبیر راجہ کی انتھک محنت ان کے دور پرسنپل میں ایک دفعہ کالج کو ایسوسی ایٹ اور اب گریجویٹ کا درجہ دیا گیا تمام تر معاملات میں ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے جدوجہد کی اساتذہ طالب علموں و عوام علاقہ نے چیئرمین اور وائس چیئرمین بورڈ آف گورنر کے خصوصی تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔
(36)