کلرسیداں:نجی سکول کے گراؤنڈ پر قبضہ کرنے،سکول میں داخل ہو کر عمارت کو توڑ پھو ڑ کرنے اور کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے الزام میں سکول انتظامیہ نے 12 کے قریب افراد کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں درخواست دے دی۔
جہانگیر اختر نے اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ میں کلر سیداں میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کا مالک ہوں۔گزشتہ روز قریب بوقت صبح دس بجے،12 کے قریب افراد جو اسلحے،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسلح تھے سکول میں داخل ہو کر بچوں اور سٹاف کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور ٹریکٹر لے کر سکول کی دیوار کو توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔
سکول کے چوکیدار مسمیان محمد ساجد، عزیز الرحمان بشیر نے انہیں منع کیا تو انہوں نے کہا کہ جو آگے آئے گا اپنی جان سے جائے گا۔تمام افراد نے سکول کی عمارت میں توڑ پھوڑ شروع کر دی اورکھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے بعد سکول کے گراؤنڈ میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا گراؤنڈ کو شدید نقصان پہنچایا۔
(4)