کلرسیداں : اوورسیز پاکستانی بیٹی کی شادی کے روز فائرنگ کے مقدمے میں ملزم نامزد

کلرسیداں:کلرسیداں میں اوورسیز پاکستانی سے زیادتی،بیٹی کی شادی کے روز اسے اور اس کے بیٹے کو فائرنگ کے مقدمے میں ملزم نامزد کردیا گیا۔باراتی رخصتی کے لئے دلہن کے والد کے سارا دن منتظر رہے۔

برطانیہ کے شہر کیتھلے میں مقیم گاؤں گہدر چوآخالصہ کے راجہ اشتیاق ولد لال خان چند ایام قبل اپنی بیٹی کی شادی کے لئے اپنے بیوی بچوں اور بہو کے ہمراہ پاکستان پہنچے وہ جمعہ کی نماز ادا کرنے دربار عالیہ بگھارشریف گئے ہوئے تھے کہ انہیں کسی عزیز نے اطلاع کی کہ ان کے مخالفین نے انہیں آج ایک جھوٹا مقدمہ بنا کر ملوث کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی آر کے لئےتمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس پر راجہ اشتیاق گھر واپس آنے کی بجائے سیدھا کلرسیداں تھانے جا پہنچے اور و ہا ں ساری صورتحال کے بارے میں تحریری درخواست بھی دے دی۔

جس کے ڈیڑھ دو گھنٹے بعد کلرسیداں پولیس نے پہلی درخواست موجود ہونے کے باوجود ربنواز کی درخواست پر راجہ اشتیاق اور ان کے برٹش پاکستانی بیٹے حمزہ اشتیاق کے خلاف زیردفعات 324,148,149 ت پ مقدمہ درج کر لیا جس میں ربنواز نے موقف اختیار کیا کہ وہ رات ساڑھے آٹھ بجے اپنے بھانجے عمر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گہدر سے موہڑہ بھٹیاں جا رہے کہ بیکڑآباد کے قریب اشیاق ولد لال مسلح پستول،حمزہ اشتیاق مسلح پستول اور دیگر تین اشخاص موجود تھے اشتیاق نے مجھے روکا اور للکارا کہ آج زندہ نہیں جانے دیں گے۔

اشتیاق نے فائر کر کے مجھے زخمی کیا حملہ کی فائرنگ سے عمر زخمی ہوا ہمارے درمیان وجہ تنازعہ زمین ہے۔کلرسیداں پولیس نے درخواست پر اوورسیز پاکستانی باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اد ھرسمندر پار پاکستانی راجہ اشتیاق حسین نے مقدمہ کے اندارج کو بالکل جھوٹ پر مبنی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ میری درخواست تھانے میں دینے کے بعد پولیس نے میرے اور میرے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور یہ سب کچھ اس وقت کیا گیا جب صبح کو میری بیٹی کی شادی تھی بارات کے استقبال کے انتظامات میں مصروف تھے کہ پولیس ہمیں پکڑنے کے لئے رات کو میرے گھر پہنچ گئی جن کو دیکھ کر برطانیہ سے ساتھ آئی ہوئی میری بہو بے ہوش ہو گئی ۔

میں نے اپنے بیٹے کے ہمراہ رات کسی دوست کے گھر گزاری اور بارات کے روز میں اور میرا بیٹا عبوری ضمانت کے لئے راولپنڈی کچہری چلے گئے جہاں سے عدالت نے ہماری عبوری ضمانت 9 نومبر تک منظور کر لی۔میں اپنے بیٹے کے ہمراہ سہ پہر گھر پہنچا تو باراتی انتظار کررہے تھے جس کے بعد میں نے اپنی بیٹی کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔راجہ اشتیاق نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے انصاف نہ دیا گیا تو وہ اور اس کے بچے واپس پاکستان کبھی نہیں آئیں گے۔

(297)

کلرسیداں : اوورسیز پاکستانی بیٹی کی شادی کے روز فائرنگ کے مقدمے میں ملزم نامزد

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>