متعدد وارداتوں میں مطلوب ماما ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

روات:تھانہ واہ کینٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بین الصوبائی ماما ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گھروں میں ڈکیتی اور راہزنی کے مختلف مقدمات میں ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم 10لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 6 پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ گل اکبر عرف ماما،طاہر،شاہد،ندیم،فقیر اورنثار شامل ہیں۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پولیس ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گل اکبر عرف ماما قبل ازیں لاہور،اسلام آباد،پشاور اورراولپنڈی میں ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔

گینگ کے ارکان کو ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او واہ کینٹ اور ان کی ٹیم نے ٹریس کر کے گرفتار کیا،سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا،ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دی گئی۔

سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

(10)

متعدد وارداتوں میں مطلوب ماما ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>