پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، مایوس بھارتیوں نے کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی:گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ طلبہ کا کہنا ہےکہ اترپردیش بہار کے کچھ طلبہ کشمیری طلبہ کے کمروں میں ڈنڈوں سمیت گھس گئے اور ان پر حملہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے علاقے سنگرور میں پیش آیا جہاں کل کے میچ کے بعد انجینئرنگ کالج کے طالب علموں کو بھارتی ریاست بہار کے طالب علموں نے کالج ہاسٹل کے کمروں میں گھس کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، طلبہ نے ان کے کمروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشمیری طالب علموں پر تشدد کو فیس بک پر بھی لائیو دکھایا جاتا رہا۔

(55)

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، مایوس بھارتیوں نے کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>