روات: مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو پناہ اورفرار ی میں مدد دینے والاملزم گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی ایکٹ اوراقدام قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم اسد مختیار کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا۔
ریڈ کے دوران اشتہاری مجرم کے بھائی سعد عباسی نے اشتہاری مجرم اسد مختیار کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پرمری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارسعد عباسی کو گرفتا رکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی صدرنے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارو ائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
(95)