نئی دہلی:مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں جاری جھڑپوں کے دوران مارے جانے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے اپنی حکومت سے کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ ہلاک فوجیوں کے لواحقین کو تین دن بعد کوئی نہیں پوچھتا۔ یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے وہ کشمیر مانگ رہے ہیں تو انہیں دے دو ۔
سرکار کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارے جوان روز کشمیر میں مرتے ہیں، آج 5 مرے ہیں تو میڈیا والے آگئے مگر سرکار تھوڑی کچھ کرتی ہے۔لیڈروں کے بیٹے تو بارڈر پر ڈیوٹی نہیں کرتے وہ ایک بار کرکے دیکھیں تاکہ انہیں بھی پتہ چل سکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پونچھ کے جنگلات میں جاری جھڑپوں سے اب تک دو افسران سمیت 10 بھارتی فوجی مارے جاچکے ہیں۔ہلاکتوں کے بعد ضلع پونچھ میں 16 اکتوبر کی صبح ایک بڑے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔
(73)