ر وات:تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرنے وا لے باپ کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس کو مقتول کی والد ہ نے درخواست دی کہ اس کے شوہردلبرخان نے معمولی تلخ کلامی پر سگے بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، جس پر رتہ امرال پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔
ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے سگے بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم دلبرخان کو 72گھنٹوں میں تلاش کرکے گرفتارکرلیا۔
ایس پی راول ضیا ء الدین احمد نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی راول،ایس ایچ اورتہ امرال اورپولیس ٹیم کو شاباش دی۔
(227)