بریڈ فورڈ: پولیس کی کسٹڈی سے تیرہ گاڑیوں کی بازیابی جعلی ڈرائیونگ لائسنس سے کروانے کے جرم میں رئیس چوہدری کو جیل بھیج دیا گیا۔
رئیس چوہدری نے چھ مختلف مواقع پر کسی دوسرے کے ڈرائیونگ لائسنس پر اپنی تصویر چسپاں کر کے پولیس کے قبضے سے تیرہ گاڑیاں نکلوائیں ۔
ایک موقع پر اس نے کسی دوسرے شخص کے نام پر پولیس کو انٹرویو بھی دیا اور اس کے نام پر کاغذات پر جعلی دستخط بھی کئے۔
لیڈز کرا ئون کورٹ میں سینتیس سالہ رئیس چوہدری نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جہاں اسے ستائیس مہینے جیل کی سزا سنا دی گئی۔
(131)