لتھوینیا: پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ایک شخص کے پیٹ سے نٹ، بولٹ، کیلیں، اسکرو اور فولادی اشیا برآمد ہوئی ہیں ۔ ان کا مجموعی وزن ایک کلوگرام سے زائد ہے۔
لتھوانیا کے ایک شخص نے دو ماہ قبل شراب نوشی ترک کردی تھی۔ اس کے بعد اس میں دھاتی اشیا نگلنے کی خواہش پیدا ہوئی۔ اس نے تقریباً ہرروز کوئی نہ کوئی کیل، اسکرو، نٹ، بولٹ اور فولادی اشیا کھانے کا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد اس کےپیٹ میں دھاتی اشیا کا ایک ڈھیر لگ گیا۔
فوری طور پر اس شخص کو کلیپیڈیا یونیورسٹی ہاسپٹل میں لایا گیا۔ ابتدائی جراحی کے دوران اس کے پیٹ سے کئی دھاتی اشیا برآمد کی گئیں جن میں چار انچ طویل لوہے کا ٹکڑا بھی تھا۔ لتھوانیا کے مشہور سرجن ساروناس دیالیدیناس نے کیا ہے اور انہوں نے اس واقعے کو ایک بہت ہی منفرد اور انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔
اس مریض کا ایمرجنسی میں مسلسل تین گھنٹے تک آپریشن کیا گیا اور پاس رکھی ٹرے پر دھاتی نٹ بولٹ اور دیگر پرزوں سے بھرگئی۔ تاہم اب مریض بالکل سکون سے ہے۔
یہ شخص بحیرہ بالٹک کے کنارے رہائش پذیر ہے اور اچانک اس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا تھا جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ تاہم آپریشن کے بعد بھی ڈاکٹراس کی کیفیت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
(50)