دو سالہ بچے نے سانپ کو دُم سے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سڈنی:سانپ کو دیکھ کر ہی لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر دو سالہ بچے کی سانپ سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

سانپ کو دُم سے پکڑ کر کھیلنے والا دو سالہ بچہ بینجو دراصل مگرمچھوں کی دیکھ بھال کرنے والے میٹ رائٹ کا بیٹا ہے جو گزشتہ بیس سالوں سے پوری شمالی آسٹریلیا میں دیوہیکل رینگنے والے جانوروں کو پکڑتے ہیں۔

حال ہی میں رائٹ نے اپنے کمسن بیٹے کو دو میٹر لمبے سانپ کا استعمال کرتے ہوئے اسے بھی یہی فن سکھانے کا فیصلہ کیا اور کمسن بیٹے کی سانپ کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹا بچہ بلا کسی خوف کے لان میں سانپ کو دم سے پکڑ کر کھینچ رہا ہے۔

ویڈیو میں رائٹ کو کمسن بیٹے سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے اسے باہر نکالو، اسے جھاڑیوں کی طرف کھینچ لو، دھیان سے دیکھو وہ تمہیں کاٹ لے گا، رائٹ نے بیٹے کو سانپ کو دم سے پکڑنے کا مشورہ بھی دیا۔بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میٹ رائٹ ’مونسٹر کروک رینجر‘ کے نام سے ٹی وی پر پروگرام کرتے ہیں جہاں وہ مگرمچھوں کو آسانی سے سنبھالتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

(93)

دو سالہ بچے نے سانپ کو دُم سے پکڑ لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>