کلرسیداں بازار میں فائرنگ کرنے اور نوجوان محنت کش پر تشدد کے واقعے کا ڈراپ سین

کلرسیداں:کلر سیداں بازار میں فائرنگ کرنے اور نوجوان محنت کش پر تشدد کے واقعے کا ڈراپ سین،فریقین میں صلح کے بعد ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔

واقعہ کے فوری بعد وہاں موجود سٹی ٹریفک وارڈن بلال نے کلرسیداں پولیس کو بذریعہ فون اطلاع کی مگر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی واقعہ کے بیس گھنٹوں بعد ضلع پولیس کی مداخلت پر کلرسیداں پولیس نے کسی بھی کارروائی کے لئےکسی مدعی کی تلاش شروع کردی اور تشدد کے شکار نوجوان سے درخواست وصول کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزمان محمد علی اور اظہار کو گرفتار کرکے تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا اور پھر اتوار کے ہی روز فریقین میں صلح ہو گئی اور ڈیوٹی جج نے صلح کی درخواست قبول کرتے ہوئے مقدمے کے ملزمان کی رھائی کا حکم دیا جس کے فوری بعد انہیں حوالات سے ر ہاکردیا گیا۔

ادھر ضلع پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیا گیا کہ ایس ڈی پی اوکہوٹہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر کے پھل فروش ریڑھی بان پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے والے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا،ایس ڈی پی اوکہوٹہ کاکہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں کو دھمکانہ ناقابل برداشت ہے۔

(292)

کلرسیداں بازار میں فائرنگ کرنے اور نوجوان محنت کش پر تشدد کے واقعے کا ڈراپ سین

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>