تیز رفتار پک اپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

کلرسیداں:تیز رفتار سوزوکی پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل سوار کی درخواست پر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ربنواز سکنہ ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا اور جب پھلینہ روڈ کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی سوزوکی پک اپ جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے انتہائی تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میری والدہ اور خالہ شدید زخمی ہو گئیں اور مجھے بھی شدید چوٹیں آئیں۔

والدہ کو کولہے جبکہ خالہ کے سر پر چوٹیں آئیں اور میرے موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہو گیا۔

(56)

تیز رفتار پک اپ کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>