برطانیہ سے آئے نوجوانوں کی کلرسیداں بازار میں ہوائی فائرنگ،علاقے میں خوف وہراس

کلرسیداں:برطانیہ سے آئے نوجوانوں نے قانون شکنی کی انتہا کر دی،شام کو کلرسیداں کے بھرے بازار میں زبردست ہوائی فائرنگ کر کے بازار میں خوف و ہراس پھیلایا اور پھر سڑک کنارے غریب محنت کش کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا اور پھر پستول ہوا میں لہراتے ہوئے ملزمان بڑے سکون کے ساتھ ڈبل کیبن گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔یہ واقعہ شام سات بجے کے قریب کلرسیداں شہر میں رش کے وقت پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کالے رنگ کی ایک ڈبل کیبن ویگو گاڑی چوآروڈ کی جانب سے آئی اس نے مین چوک کراس کرکے گاڑی روکی اس دوران ایک نوجوان ہاتھ میں پستول لہراتا ہوا باہر نکلا اور شدید ہوائی فائرنگ شروع کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس دوران ملزم نے سڑک کنارے کھڑے ایک محنت کش کو بھی بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے مار پیٹ کر وہ بڑے ہی سکون کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔فائرنگ کا یہ واقعہ درجنوں لوگوں نے خود ملاحظہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار ملزمان برطانیہ پلٹ ہیں اور وہ یہاں چھٹیاں منانے آئے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فلم درجنوں لوگوں کے پاس موجود ہے جنہوں نے اسے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کا تعلق بناہل سے بتایا گیا ہے۔

(200)

برطانیہ سے آئے نوجوانوں کی کلرسیداں بازار میں ہوائی فائرنگ،علاقے میں خوف وہراس

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>