سندھ کے وزیر سے شادی کرنے کے دعوے پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کا یوٹرن

اسلام آباد:ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے کچھ عرصہ قبل سندھ کے ایک وزیر کے ساتھ شادی کا دعویٰ کیا گیا جس پر انٹرنیٹ صارفین میں اس وزیر کی ڈھنڈیا پڑ گئی مگر گزشتہ دنوں حریم شاہ نے یہ کہہ کر اپنے اس دعوے کی نفی کر دی کہ ”میں تو مذاق کر رہی تھی۔“ اور اب اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ایک مبینہ محبوب کی تصویر پوسٹ کر دی ہے اور انٹرنیٹ صارفین ایک بار پھر اس نوجوان کی تلاش میں جت گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی اس تصویر میں موجود نوجوان نے سفید رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور بظاہر کسی سرکاری دفتر میں کھڑا ہوتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں حریم شاہ کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ”مائی بے بی، فی الوقت کچھ نہیں بتانا چاہتی۔“

واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ روز صندل خٹک کے ساتھ بھی اپنی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ ویڈیو میں ان کے باہم بوس و کنار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

(59)

سندھ کے وزیر سے شادی کرنے کے دعوے پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کا یوٹرن

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>