تھانہ پیرودھائی پولیس کی  کارروائی،ہوائی فائرنگ کر نیوالے  2 ملزمان گرفتار

روات :تھانہ پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس کو اطلاع ملی کہ مہر کالونی میں دو فریقین آمنے سامنے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری موقعہ پر پہنچ کر دونوں فریقین کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سردار شاہ اور عمان شامل ہیں۔

ملزم سردار شاہ گاڑی میں بیٹھ کر جبکہ ملزم عمان اور ساتھی دوسری جانب سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، ملزم سردار شاہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اپنی دھاک بٹھانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ۔

(85)

تھانہ پیرودھائی پولیس کی کارروائی،ہوائی فائرنگ کر نیوالے 2 ملزمان گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>