پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم چوہدری فیصل مشتاق کو برطانیہ  کی یونیورسٹی ہرٹفورڈ شائر نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

لندن:زرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی !!

برطانیہ کی اہم ترین یونیورسٹی آف ہرٹفورڈ شائر نے پاکستانی ماہر تعلیم چوہدری فیصل مشتاق کو ان کی صلاحیتوں اور نمایاں شراکت کے تحت تعلیم اور سیکھنے کی ترقی اور پاکستان میں ہزاروں طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ بااختیار بنانے کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ چوہدری فیصل مشتاق ڈاکٹریٹ آف ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد سے ہوائی سفر کے ذریعے لندن آئے تھے، یونیورسٹی کی جانب سے یہ ڈگری صرف تعلیمی ترقی، سماجی تبدیلی اور تعلیمی شعبے میں ترقی کے لئے غیر معمولی شراکت کے اعتراف میں دیتی ہے۔ ڈگری دینے کی تقریب ہرٹ فورڈ شائر کے سینٹ البانس کے تاریخی سینٹ آلبنز کیتھیڈرل میں منعقد ہوئی۔تقریب میں لگ بھگ 500 کے طلباء اور ان کے خاندانوں نے شرکت کی اور گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔ یہ تقریباً دو سال کے لاک ڈاؤن کے بعد یونیورسٹی آف ہرٹفورڈ شائر کا پہلا عوامی اجتماع تھا ڈاکٹر فیصل مشتاق نے اپنی کامیابی پاکستان کے کے نام کرتے ہوئے تقریب کےسامعین کو بتایا کہ انہوں نے کئی سال پہلے لندن شہر میں ایک ترقی پذیر کیریئر چھوڑا تاکہ وہ پاکستان میں ماہر تعلیم بن سکیں اور وہ بہت خوش ہوئے کہ ان کے جذبے کے باعث ان کی خدمات کو سراہا گیا۔ برطانیہ کی سب سے معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک کی طرف سے ان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل مشتاق نے حاضرین کو بتایا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں جدید طریقوں اور آگے کی سوچ کے ذریعے تعلیمی شعبے میں تبدیلی اور اثرات پیدا کرنے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی

(24)

پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم چوہدری فیصل مشتاق کو برطانیہ کی یونیورسٹی ہرٹفورڈ شائر نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>