کلرسیداں:اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سلیمان خان کی سفارش پر ڈی آئی جی وصال فخر سلطان راجہ نے کلر سیداں سے راجہ بازار چلنے والی اے سی بس کوسٹر میں مسافروں کی اوورلوڈنگ کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔
یہ کاروائی کلر سیداں کے ایک شہری عمر آزاد بٹ کی شکایت پر کی جارہی ہے جس میں شکایت کی گئی تھی کہ اے سی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کی جاتی ہے۔
یادرہے کہ اے سی کوسٹروں میں کرایہ اے سی کا لیا جاتا ہے مگر اے سی چلایا نہیں جاتا بیشتر بسوں کے شیشوں کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اے سی چلانے کے بجائے مسافروں کو شیشہ کھول کر تازی ہوا لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
(39)