فیصل آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق فیصل آباد میں ایک ٹک ٹاکر گزشتہ کچھ عرصے سے ایک لڑکی کو بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس سے دو موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں جن میں نازیبا مواد موجود تھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
(37)