برمنگھم:سید علی گیلانی کی برطانیہ کی تمام مساجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، بھارت جیسا انسانیت کا قاتل اور دشمن ملک دنیا میں نہیں ہے قائد کشمیر عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی میت سے بھی بھارت خوفزدہ ہے ان کی نماز جنازہ پڑنے ان کی وصیت کے مطا بق انہیں مزار شہدہ میں دفن کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
رات کے اندھیرے میں انہیں بھارتی فوج نے دفن کیا تدفین میں ان کی قریبی فیملی کو بھی شرکت کی اجازت نہیں دی گئی بھارتی فوجی درندوں نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے سپارک بروک اسلامک سینٹر برمنگھم میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر کیا ۔
نماز جنازہ مولانا مفتی فاروق علوی نے پڑھائی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، یوکے اسلامک مشن کے سابق صدر علامہ سرفراز مدنی، مڈلینڈ زون کے صدر بابر سلیم راجہ،پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمدادریس، سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر ،،خواجہ محمد سلیمان، ڈاکٹر محمد خالد، منیر احمد رضا، حاجی سجاول خان، مولانا محمد سجاد، غضنفر محمود، افتخار جگنو، اور دیگر سرکردہ کمیونٹی رہنماؤں نے سید علی گیلانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا تحریک آزادی کشمیر کے ان کی بڑی خدمات اور قربانیاں ہیں کشمیر کا بچہ بچہ سید علی گیلانی ہے کشمیری ان کے مشن کو جارہی رکھیں گے ۔
آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیں گے سید علی گیلانی نے جس جرات اور استقامت کے ساتھ بھارت کے خلاف ڈٹے رہے اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوئے پوری قوم کو تحریک آزادی کی پشت پر لا کھڑا کیا دس لاکھ بھارتی دہشتگرد فوج کشمیریوں کے عزم اور جدو جہد کو ختم نہیں کر سکے سید علی گیلانی قوم کو جو راستہ دکھایا بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ کشمیر سے نکل جائے اور کشمیریوں کے ساتھ کیے گے وعدوں کو پورا کرئے۔ نمازہ جنازہ میں کمیونٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ان کے لے مغفرت درجات کی بلندی جنت الفردوس میں اللہ مقام کے لیے دعا کی ان کے خاندان کے ساتھ گہری ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
(15)