بابائے حریت سید علی گیلانی آبائی شہر حیدر پورہ میں سپرد خاک، بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کی تدفین شہدائے قبرستان میں نہیں ہونے دی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتاز حریت رہنما سیدعلی گیلانی کو جمرات کی صبح ساڑھے چار بجے آبائی شہر حیدر پورہ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا تدفین کےدوران صرف قریبی رشتہ داروں کوشرکت کی اجازت دی گئی۔ جبکہ سید علی گیلانی کی تدفین بھارتی ملٹری حصار میں کی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں کو شہید رہنما کی آخری جھلک دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کے اہلخانہ ان کی تدفین سرینگر میں شہدائے قبرستان میں کرنا چاہتے تھے جس کی انہیں آجازت نہیں دی گئی اس موقع پر انٹرنیٹ سمیت ذرائع آمد ورفت پر پابندی رہی کے ایم ایس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے گھروں سے باہر نکلنے اپیل کردی ہے، آج صبح مساجد کے لاڈ سپکیر اللہ اکبر اور آزادی کے نعروں سے گونج اٹھے حریت رہنماوں نے مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے گزشتہ رات پوری زندگی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے حریت رہنما سید علی گیلانی اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے تھے واضح رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جسکی وجہ سے انکی صحت انتہائی گر چکی تھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جھیل ولر کے کنارے میں پیدا ہونے والے سید علی گیلانی سات دہائیوں تک سیاست میں سرگرم رہے

دوسری طرف حریت قیادت کے  نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےآج علی الصبح سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، اس دوران دہشت گرد انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا عبداللہ گیلانی نے بتایا کہ سید علی گیلانی کی وصیت تھی کہ انہیں شہدا قبرستان میں دفنایا جائے، لیکن بھارتی فورسز نے ان کی یہ خواہش بھی پوری نہ ہونے دی انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے محبوب قائد کے دیدار کے لیے آنا چاہتے تھے لیکن مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات سے کرفیو نافذ ہے

(102)

بابائے حریت سید علی گیلانی آبائی شہر حیدر پورہ میں سپرد خاک، بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کی تدفین شہدائے قبرستان میں نہیں ہونے دی

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>