مٹور تا سدا کمال روڈ ممیال کے مقام پر کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

کہوٹہ:حلقہ پی پی سیون مسائل کی آماجگاہ بن گیا۔مٹور تا سدا کمال روڈ ممیال کے مقام پر کھڑا بارشی پانی تالاب کا منظر پیش کر نے لگا۔

پی ٹی آئی کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے دعوے محظ ’’گھپ شپ‘‘ نکلےعوام کا کوئی پر سان حال نہیں کہوٹہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑ کوں کا یہ حال ہے کہ کلر چوک سے دہی والی دوکان سے دہی لیں تو دوسرے چوک تک وہ لسی بن جاتا ہے جبکہ سیلفی مافیا کی طرف سے آئے روز ترقیاتی کاموں کے نعروں کی وجہ سے کان پک گئے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی سٹرکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی،سرکاری ہسپتال میں کوئی سہولت نہیں ہے، تھانوں میں عوام کے ساتھ ظلم کیے جا رہے ہیں تھانوں کے اندار تھانے بنے ہیں،چوری ڈکیتی کی وارداتیں اتنی ہو رہی ہیں سورج غروب ہوتے ہی عوام علاقہ اپنے گھروں میں دبک کر رہ جاتے ہیں اس ڈر سے کہ اگر ہم باہر نکلے تو ڈاکو ہمیں لوٹ لیں گے۔

(21)

مٹور تا سدا کمال روڈ ممیال کے مقام پر کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>