کلرسیداں میں پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے پر 2 ملزمان گرفتار

کلرسیداں:کلرسیداں میں پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں ٹھٹھر کی مسماۃ(ف) نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ تعویز لینے شاہ باغ گئی تھی واپسی پر دوبیرن کلاں میں میرے بھائی کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔

اتنے میں میرے ہی گاؤں کا ارشاد ولد عبدالغنی آ گیا جو مجھے گاڑیوں کے پیچھے لے گیا اور زبردستی میری عصمت دری کی۔اس دوران اس کے ساتھی مہران نے ویڈیو بھی بنائی کلرسیداں پولیس نے زیادتی،ویڈیو فلم بنانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزمان ارشاد اور مہران کو گرفتار کر لیا۔

(276)

کلرسیداں میں پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے پر 2 ملزمان گرفتار

| News | 0 Comments
About The Author
-

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>